the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ناندیڑ: ۲۶؍جولائی (نامہ نگار)بروز ہفتہ حیدرفنکشن ہال حیدرباغ ناندیڑ میں درگاہ حضرت کامل شاہ داد و مسجد یکخانہ کمیٹی کے زیر اہتمام عازمین حج کی تربیت کیلئے حج تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر حافظ و قاری محمد برہان الدین اشرف نظامی نے تلاوت کلام ربانی سے محفل کا آغاز فرمایا۔ بعدہٗ حضرت مولانا شمس الدین صاحب صدیقی انجینئر نے جناب کمال الدین صدیقی ( کے ٹی سر) کو دعوت دی اور انہوں نے حضرت صوفی سید اعظم علی صاحب قادری حیدرآباد کا تعارف او رآپ کی خدمات سے سامعین کو واقف فرمایا۔ بعدہٗ مولانا



عبدالعظیم صاحب رضوی امجدی و مقرر خصوصی حضرت صوفی قاضی محمد اعظم علی صاحب قادری نے حج و زیارت کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی اور عازمین حج کو حج کا طریقہ، اسکے آداب ، نیز دعائیں، عمرے کا طریقہ بتایا اور آداب بارگاہ مصطفےٰﷺ سے سامعین کو آگاہ فرمایا۔ نیز فرزند صوفی صاحب حضرت مصطفےٰ علی صاحب قادری نے مدینہ شریف کا مقام روضہ پر حاضری کا طریقہ بتایا۔ جناب مجیب خان نظامی، جناب صفدر بھائی نظامی، غلام محمد خاں صاحب، منور خان صاحب، خسرو بھائی نظامی، جناب چنو بھائی، جناب جواد بھائی و دیگر کے تعاون سے پروگرام کامیاب ہوا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.